موٹروے پولیس

موٹروے پولیس نے 9لاکھ 30ہزار مالیت کا نان کسٹم پیڈ کپڑا اور چائے پکڑ لی

لاہور : موٹروے پولیس نے موٹروے پر صوابی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 9لاکھ 30ہزار مالیت کا نان کسٹم پیڈ کپڑا اور چائے پکڑ لی ۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے قریب موٹر وے پولیس کے افسران معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ دوران چیکنگ موٹروے پولیس کے افسران نے دو ہائی ایس کو چیک کیا جو کہ غیر محتاط ڈرائیونگ کر رہے تھے لہذا موٹروے پولیس نے ان دونوں ہائی ایس کو روکا اور شک پڑنے پر ہائے اس کی تلاشی لی گئی ۔جس پر ہاﺅس نمبر ایل ای ای2423 میں سے 18 بھورے نان کسٹم پیڈ چائے جس کی مالیت تقریبا چھ لاکھ 30 ہزار روپے دوسری ہائی ایس ایل آئی ایس 1299 میں سے 15 بورے نان کسٹم پیڈ کپڑا جس کی مالیت تقریبا تین لاکھ روپے ہے کل سامان کی کل مالیت نو لاکھ تیس ہزار ہے ۔ملزمان نان کسٹم پیڈ سامان پشاور سے راولپنڈی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،مزید قانونی کارروائی کے لئے موٹر وے پولیس نے نان کسٹم پیڈ سامان مردان کسٹم کے حوالے کردیا