شاہد خاقان عباسی

عمران خان کی طرح اٹھ کر بھاگیں گے نہیں مقابلہ کریں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (لاہورنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما کے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب میں ہار گئے ہیں تو عمران خان کی طرح اٹھ کر بھاگیں گے نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ 20 سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں جس میں اس نے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے اور مزید کم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت سے پوچھا ہے کہ 3 سال سے آ رہے ہیں ہمارا جرم کیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے، کیوں کہ کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔