صنعتی معیشت

چینی حکومت کی طرف سے صنعتی معیشت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات

بیجنگ (لاہورنامہ) صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ترجمان تھین یولونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مارچ سے چین کے صنعتی شعبے کو اچانک غیر یقینی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور اس میں شدید اتار چڑھاؤ آیا۔

ریاستی کونسل نے اقتصادی استحکام کے لیے پالیسی و اقدامات کا ایک پیکیج جاری کیا ، مستحکم ترقی کو مضبوط کیا ۔اب یہ بہت واضح ہے کہ صنعتی معیشت کے استحکام اور بحالی سے ترقی کی بحالی کا رجحان ظاہر ہو رہا ہے۔

آنے والے عرصے میں جو اقدامات ضروری ہیں ، ان میں شامل ہے کہ صنعتی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسیوں کے پیکج پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے، سرمایہ کاری اور کھپت کی طلب میں توسیع کی جائے ، صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواری کو یقینی بنایا جائے ، اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے امداد میں اضافہ کیا جائے۔