لی کھہ چھیانگ

چین کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، لی کھہ چھیانگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے ورلڈ اکنامک فورم گلوبل انٹرپرینیورز کے خصوصی ورچوئل مکالمے میں کہا کہ وبا کے نئے دور کے باعث اپریل میں اہم اقتصادی اشاریوں میں کمی آئی تاہم مئی میں صورتحال میں بہتری دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جون سے معیشت بحال ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر چینی معیشت سست روی کی مشکلات کو دور کرتے ہوئے بحال ہورہی ہے۔ تاہم معیشت کی مستحکم ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوشش جاری رکھی جائے گی۔چین میکرو پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے گا اور سال بھر اقتصادی ترقی کو بہتر  درجے تک لانے کی کوشش کرے گا۔

چینی مارکیٹ اور ضوابط پر مبنی ایک بین الاقوامی کاروباری ماحول کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔چینی معیشت دنیا کے ساتھ گہرے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے۔ کھلا پن چین کی بنیادی پالیسی ہے۔ چین اعلیٰ معیار کے حامل کھلے پن کو جاری رکھے گا اور کھلے پن کو توسیع دے گا۔