اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنا اسد عمر نے کہا ہے کہ اسی پی ڈی ایم نے انہی ججز کے 3 مہینے پہلے والے فیصلے کو تاریخی کہا، پی ڈی ایم والے اس کیس کو متنازع بنانے کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کیس کے اندر کچھ بھی نہیں، ان کو پتہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آنا ہے، میری خواہش پر تو فل کورٹ نہیں بن سکتا، پیچیدہ مسئلوں پر فل کورٹ بنتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ نظام چل ہی نہیں سکتا، راستہ الیکشن ہی ہے۔