اسلام آباد (لاہورنامہ) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی، راسخ الٰہی، حسین الٰہی، موسیٰ الٰہی، فواد چودھری، عمر ایوب خان، ڈاکٹر بابر اعوان، پرویز خٹک، میجر (ر) طاہر صادق، سید صمصام بخاری، عامر کیانی، غلام سرور خان، اعجاز چودھری اور دیگر رہنما بڑی تعداد میں شریک تھے۔