چینی صدر

چینی صدر اور انڈو نیشین ہم منصب کے ما بین ملا قات نتیجہ خیز ، چینی میڈ یا

بیجنگ (لاہور نامہ) چین اور انڈونیشیا "ہم راہ ” سے "ہم نصیب "ہونے تک
چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشیا کے صدر جوکوویدودو سےملاقات کی جو نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔

جوکو ویدودو، بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین آنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں اورچین ان کے موجودہ مشرقی ایشیائی دورے کا پہلا ملک بھی ہے ، جس سے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔ ملاقات میں فریقین نے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کی سمت میں آگے بڑھنے پر اتفاق کی.

"بیلٹ اینڈ روڈ” اور "گلوبل میری ٹائم ایکسِس” کے تعاون پر مفاہمت کی یادداشت میں توسیع اور ویکسین اور جینز کی مشترکہ تحقیق ، گرین ڈویلپمنٹ،سمندر ،معلومات کے تبادلے اور قانون کے نفاذ، نیٹ ورک سکیورٹی کی صلاحیت کی تعمیر نیز انڈونیشیا کے انناس کی چین میں برآمدسمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔رائٹرز کا کہنا ہے کہ یہ "جیت جیت "کی ملاقات تھی۔

"ہمراہ” سے” ہم نصیب” معاشرے کی تشکیل تک،چین اور انڈونیشیا کے تعلقات ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی مثال، مشترکہ ترقی کا نمونہ اور جنوب جنوب تعاون کا راہنما بناتے رہیں گے۔اس عمل میں پیدا ہونے والے مواقع نہ صرف چین اور انڈونیشیا ،بلکہ ایشیا نیز دنیا کے لیے بھی موزوں ہوں گے۔