چوہدری شجاعت حسین

پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی وجوہات سیاسی ہیں،چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس کی سیاسی وجوہات ہیں.

سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی ،غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں،عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے جس کیلئے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا کرائسس آیا کہ ملکی معیشت بری طریقے سے متاثر ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس کی سیاسی وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے جس کیلئے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو پینڈنگ ضرورکریں۔

انہوں نے کہاکہ تمام اختیار رکھنے والے لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کے حل کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں۔