لاہور(لاہورنامہ)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں دو ہفتے کی توسیع نہیں ہوگی۔محکمے کی جانب سے صوبہ بھر کے سکولزسربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت.
والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو سکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائے گا۔