ریاستی اداروں

ریاستی اداروں کا آئین کے مطابق کام کرنا جمہوری نظام کے لیے ضروری ہے

اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ضروری ہے تمام ریاستی ادارے مقررہ آئینی حدود میں کام کریں، قومی اسمبلی میں خطاب کا بنیادی مقصد بھی جمہوری نظام کو موثر انداز میں چلانا تھا.

یہ سمجھے بغیر ہم دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں پیشرفت نہیں ہو گی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا۔ اس بات کو سمجھے بغیرہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اورکہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔