افغان جنگ

امریکہ افغان جنگ پر اپنی ذمہ داری پر غور کرنے میں ناکام رہا، چینی میڈ یا

کا بل (لاہورنامہ) اگست کی آمد آمد ہے ، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کو ایک برس ہونے والا ہے، گزشتہ سال افغان عوام کو کس قسم کے نفسیاتی مصائب کا سامنا کرنا پڑا؟ یہ کس نوعیت کی جنگ تھی؟ کیا انصاف کی فتح ہوئی ہے؟کیا دنیا نے اس جنگ سے کچھ سیکھا ہے؟

ایک چینی رپورٹر نے حال ہی میں افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں جنگ کی ہولناکیوں کا شکار بننے والے ایک خاندان کا انٹرویو کیا۔ شیرزاد خاندان نے اپریل 2018 میں ایک ڈراؤنا خواب دیکھا۔ اس خاندان کی ماں اور تین بچے جنگ میں ناکارہ ہونے والے راکٹوں کے پھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔باقی سات بچ جانے والے بچے بھی معذور ہو گئے ہیں۔جو کم از کم ایک ٹانگ سے محروم ہوچکے ہیں، بچوں کے مصنوعی اعضائ خراب ہو چکے ہیں لیکن اور انتہائی غربت کی وجہ سے انہیں خریدنے سے قاصر ہیں۔

پورا خاندان مایوس کن صورت حال سے دوچار ہے ، بوسیدہ مصنوعی اعضاء پہنے ان بہن بھائیوں کی تصاویر نے لاتعداد لوگوں کو رنجیدہ کردیا۔ اس صورت حال کو دیکھ کر اکثر لوگ شدید غصے کی کیفیت میں بھی ہیں۔

گزشتہ ایک سال سے افغان عوام جنگ کے چھوڑے ہوئے مصائب سے دوچار ہیں، مجھے ڈر ہے کہ اس قسم کے مصائب کا احساس صرف افغان عوام اور جنگوں اور افراتفری کا تجربہ کرنے والے ملکوں کے عوام ہی کر سکتے ہیں ۔ ہم اسے واضح طور پر چند الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے ۔ تاہم جنگ کا آغاز کرنے والا امریکہ نہ صرف افغان جنگ پر اپنی ذمہ داری پر غور کرنے میں ناکام رہا بلکہ اس کے بجائے مختلف ذرائع سے افغان عوام کے دکھوں میں اضافہ کرتا رہا ہے۔

اس سال فروری میں، امریکی حکومت نے افغان طالبان کو سزا دینے کے بہانے امریکا میں سنٹرل بینک آف افغانستان کے 7 بلین امریکی ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے، اور افغان عوام کی "زندگی بچانے والی رقم” کو اپنے طور پر لے لیا جو افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کا باعث بنی۔ کتنا عجیب ہے کہ اس جون میں اسی امریکہ کے وزیرخارجہ انتھونی بلنکن زلزلے کے شکار افغان عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کر رہے ہیں۔

اس دوہرے معیار پر بہت سے نیٹیزین نے امریکی سیاستدانوں کے لیے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ ایک چینی اسکالر نے بلنکن کے اس ٹویٹ کے نیچے ایک چبھتا ہوا تلخ جملہ لکھا: "براہ کرم امریکہ کی طرف سے منجمد کیے گئے 7 بلین ڈالر کے افغان اثاثے واپس کریں۔” یہ جملہ امریکی سیاست دانوں کی منافقت کو آشکار کرنے کے لئے کافی ہے: ایک طرف امریکہ نے افغان عوام کے مصائب کو جنم دیا، اور دوسری طرف ان پر ترس کھا رہا ہے، جو کہ قابل نفرت طرز عمل ہے۔

"9.11” دہشت گردانہ حملے کے مرتکبوں کو پکڑنے کے بہانے امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی افغان جنگ کو کسی زمانے میں ناقابل تردید سیاسی درستگی کا حامل سمجھا جاتا تھا۔ تاہم، یورپی این جی او "ہیومن رائٹس ان افغانستان” کی طرف سے جاری کردہ "افغانستان میں امریکہ کے ذریعے انسانی حقوق کے جرائم کا ارتکاب” کے عنوان سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان میں جنگ میں حصہ نہ لینے والے عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد پر حملہ کیا۔

صرف 2009 سے 2021 تک کے 12 سالوں میں امریکی فوج کی مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے 19,000 سے زائد افغان شہری ہلاک اور 35,000 سے زائد شہری زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل تھے. بی بی سی سمیت دیگر میڈیا کی حالیہ رپورٹس کے مطابق، افغانستان میں تعینات برطانوی "اسپیشل ایئر سروس” کے ارکان نے بارہا جنگی قیدیوں اور غیر مسلح شہریوں کو قتل کیا ہے، اور یہاں تک کہ "قتل کا مقابلہ” بھی کیا گیا تھا۔ کھیتوں میں کسان، گلیوں میں کھیلتے بچے اور گھروں میں چھپے لوگ سب امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی فوج کی وحشت کا نشانہ بنے ۔

کوئی مدد نہیں کر سکتا لیکن ہر ایک یہ سوال ضرور پوچھتا ہے ، کیا یہ صرف وہی انصاف کی جنگ ہے جس کا امریکی حکومت دعویٰ کرتی ہے؟ جنگ کے حقیقی مجرموں کو کب انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا؟

دوسری جنگ عظیم پر نظر دوڑائیں تو جنگ کے بعد فاشسٹ جرمنی اور جاپان نے ہتھیار ڈال دئیے اور جنگی مجرموں کو وہ سزا ملی جس کے وہ حقدار تھے، کیونکہ اگر برائی کا حساب نہ لیا جائے تو یہ انصاف کی فتح نہیں ہوگی۔ آج افغان عوام کے دلوں میں 20 سال تک جاری رہنے والی یہ جنگ ختم ہونے سے بہت دور ، ان کے مصائب بدستور جاری ہیں، اور خونخوار قاتل اب بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، افغان عوام اور عالمی برادری اس دن کے انتظار میں ہیں جب انصاف آئے گا، تب یہ جنگ واقعی ختم ہو جائے گی۔