اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی کابینہ نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ سگریٹس، چاکلیٹ، جوسز، کارپیٹس، کاسمیٹکس اور ٹشو پیپرز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے کتوں، بلیوں کی خوراک، مچھلی، فٹ ویئر، فروٹس اینڈ ڈرائی فروٹس، فرنیچر، آئس کریم، جیم اور جیلی کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ لیدر جیکسٹس، شیمپو، سن گلاسز، کیچپ، ٹریولینگ بیگز، سوٹ کیسز، اسلحہ، پاستہ، موسیقی کے آلات اور فروزن گوشت کی درآمد پر پابندی ہٹائی گئی ہے۔
کابینہ نے دروازوں اور کھڑکیوں کے فریمز، ڈیوکوریشن آرٹیکلز، کراکری اور کارن فلیکس کی درآمد پر بھی پابندی ہٹانے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 19 مئی 2022 کو 33 گیٹگریز کی سیکڑوں اشیاء پر پابند لگائی تھی۔