لاہور(لاہورنامہ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیاگیا ۔ اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایوان میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ۔