مسرت جمشید چیمہ

سیاسی مخالفین کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی باہر ہو جائے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کی یہی خواہش ہے کہ عام انتخابات سے انعقاد سے پہلے کسی نہ کسی طرح تحریک انصاف مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو جائے.

تحریک انصاف آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی سب سے بڑی جماعت ہے اس لئے لوٹ مار ایسوسی ایشن کی خواہش کی تکمیل کا کوئی جواز نہیں بنتا . وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور پنجاب میں گورننس کی بہتری پہلی ترجیح ہے ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مذاق بن گیا ہے ،عوام نے اووسیز پاکستانیوں پر شکوک و شبہات ظاہر کرنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے ، الیکشن کمیشن کیسے لکھ کر دے سکتا ہے کہ باقی کارروائی حکومت خود کرے ۔ انہوںنے کہا کہ کرپٹ اتحادی ٹولے کا اقتدار سکڑ کر وفاقی دارالحکومت کے 12کلو میٹر کی حدود تک رہ گیاہے اور اسی وجہ سے یہ تلملا رہا ہے ، آپ کی حکومتیں اور سیاست اسی طرح سکڑتی رہے گی اور ان شا اللہ آئندہ عام انتخابات تک اس ٹولے کی سیاست اپنے اپنے گھروں تک محدود ہو جائے گی ۔