UET میں انجینئرنگ کیر یئر کونسلنگ ایونٹ”اوپن ڈے“ کا کامیاب انعقاد

لاہور(لاہورنامہ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر انتظام پاکستان کے سب سے بڑے انجینئرنگ کیرئیر کونسلنگ ”اوپن ڈے“ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے تقریب کا افتتاح کیا۔

انجینئرنگ کیر یئر کونسلنگ
اUET میں انجینئرنگ کیر یئر کونسلنگ ایونٹ”اوپن ڈے“ کا کامیاب انعقاد

اوپن ڈے میں یو ای ٹی کی سات فیکلٹیز کے زیر اہتمام چلائے جانے والے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلہ کے لئے اہلیت،طریقہ کار،سکالرشپ اور فیس معافی کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو دستیاب لیب اور دیگرسہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدمنصورسرور نے جامعہ کے مختلف تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات کی جانب سے لگائے گئے معلوماتی ڈیسک کا دورہ کیا۔

واضح رہے کے اوپن ڈے میں تدریسی شعبہ جات کے علاوہ ایڈمیشن آفس، سکالر شپ آفس،سپورٹس آفس،کیریئر کونسلنگ آفس اور دیگر نے بھی طلبہ اور انکے والدین کو اپنے اپنے شعبے کے متعلق معلومات بذریعہ بروشرز، بینرزاور ویڈیو فراہم کیں۔

وائس چانسلر نے اوپن ڈے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر،رجسٹرار محمد آصف، تمام فیکلٹیز کے ڈینز،اوپن ڈے کمیٹی کے ممبران اور دیگر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔حاضرین نے جامعہ کی جانب سے اس پروگرام کے انعقاد کو نہ صرف سراہا بلکہ امید ظاہر کی کہ اس قسم کی تقاریب کا تسلسل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔