تخفیف اسلحہ

چین کی طرف سے تخفیف اسلحہ کے حوالے سے امریکہ کے منفی اقدامات پر تنقید

واشنگٹن (لاہورنامہ) چین کے سفیر برائے تخفیف اسلحہ لی سونگ نے پانچ تاریخ کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی دسویں جائزہ کانفرنس میں کلیدی تقریر کی۔

لی سونگ نے کہا کہ سرد جنگ کی ذہنیت کی وجہ سے امریکہ "عظیم طاقتوں کے اسٹریٹجک مقابلے” پر بڑی توجہ دیتا ہے اور جامع اسٹریٹجک فوائد حاصل کرنے اور فوجی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے یوریشیائی براعظم کے مشرق اور مغربی اطراف میں کیمپوں کے درمیان تصادم کو ہوا دینے اور فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔

منفی اقدامات کے اس سلسلے نے بڑی طاقتوں کے باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اسٹریٹجک توازن اور استحکام کو متاثر کیا ہے، موجودہ بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں، اور جوہری ہتھیاروں کی دوڑ اور جوہری تنازع کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔

لی سونگ نے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور غیرمتزلزل قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ چین قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا بھرپور تحفظ کرے گا اور بیرونی مداخلت اور تائیوان کی علیحدگی کی کوششوں کو پورے عزم سے ناکام بنائے گا۔