اسلام آ باد (لاہورنامہ) رہنما مسلم لیگ ن کے عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میرے خلاف جو مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ محض تعصب اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جہاں کرپشن، اسٹریٹ کرائمز، صنفی جرائم عروج پر ہیں، پوری وزارت داخلہ سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے۔ قانونی راستہ اپناوں گا۔ اللہ تعالی کے فضل سے، نہ کبھی جھکا تھا نہ جھکوں گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے، جو آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے، درخواست میں عطا تارڑ نے استدعا کی ہے کہ لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ واضح رہے پنجاب پولیس نے لاہور میں عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا۔