بیجنگ (لاہورنامہ) چینی جریدے "چھیو شی ” کے شمارے میں "سی پی سی کو نئے ترقیاتی تصور پر مکمل،درست اور جامع عمل درآمد کرنا چاہیئے "کے عنوان سے چینی صدر شی جن پھنگ کا مضمون شائع ہوگا۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نئے ترقیاتی تصور کو معاشی و معاشرتی ترقی کے تمام ترعمل اورمختلف میدانوں میں نافذ کیا جانا چاہیئے ، عوام کو مرکزی اہمیت دینے والے ترقیاتی نظریات کو عملی جامہ پہنانا چاہیئے ،اصلاحات و کھلے پن کو گہرائی تک جاری رکھنا چاہیئے۔اس کے علاوہ،چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کی خاطر دنیا میں صدی کی سب سے بڑی تبدیلیوں کے تناظر میں،انسداد وبا اور معاشی و معاشرتی ترقی ، نیز ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کیاجانا چاہیئے۔