بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت تعلیم نے ملک میں پیشہ ورانہ تعلیم کی ترقی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کیا۔وائٹ پیپر کے مطابق پیشہ ورانہ تعلیم چین کے قومی تعلیمی نظام اور انسانی وسائل کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہے۔
نئے دور میں داخل ہوتے ہوئے، چینی حکومت پیشہ ورانہ تعلیم کو بہت اہمیت دیتی ہے، معاشی و سماجی ترقی اور تعلیمی اصلاحات اور اختراع میں پیشہ ورانہ تعلیم کو مزید نمایاں مقام پر رکھتی ہے۔ دیرینہ تجربات اور تحقیق کے بعد، چین نے ایک منفرد جدید پیشہ ورانہ تعلیم کی ترقی کا نمونہ تشکیل دیا ہے۔
وائٹ پیپر میں یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ تعاون اور تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی تشکیل اور چین کی پیشہ ورانہ تعلیمی اصلاحات کی کامیابیوں کا دنیا کے ساتھ تبادلہ کیا جا سکے گا۔ چین بیرونی دنیا کے لیے اپنے کھلے پن پر مسلسل عمل پیرا رہے گا، فعال طور پر ایک عالمی تبادلے کا پلیٹ فارم تشکیل دے گا، اور غربت کے خاتمے، روزگار میں اضافے اور لوگوں کے معاش کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہے گا۔
چین اپنی صلاحیت کے مطابق مزید ذمہ داریاں نبھائے گا، عالمی تعلیم کے لیے چینی حل فراہم کرے گا۔ گورننس، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تعلیم کے کردار کو مزید آگے بڑھائےگا ۔