راجہ وسیم حسن

سٹیل ملز کی نجکاری کیلئے قانون سازی مکمل کرناخوش آئند ہے،راجہ وسیم حسن

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آئرن و سٹیل فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریزپاکستان وصدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن پاکستان سٹیل ملز سمیت اہم اداروں کی نجکاری کیلئے قانون سازی مکمل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز ایک عرصہ سے بند پڑی ہے.

اس کے ملازمین اور دیگر انتظامی معاملات پر اربوں روپے کا خسارہ ہورہا تھا جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری سے ملک اسٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوگا۔ سٹیل ملز کی نجکاری کے بعد پاکستان سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت کو 10لاکھ سے بڑھا کر30لاکھ ٹن کیا جائے تو پاکستان سٹیل ملز کی پیداوار ایک ملین سے تین ملین ٹن ہوجائے گی۔

جس سے ملکی سٹیل کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ سٹیل ملز کی نجاری سے بحالی سے پاکستان سٹیل ملز کے نقصان کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے قانون ساز ی اس امر کو ظاہر کرتی ہے کہ سٹیل ملزکی نجکاری کے ذریعے بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے.

کیونکہ پاکستان سٹیل ملز ملک میں ہالٹ رالڈکوائل اور سلیب بنانے والا واحد ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کی بحالی ملک کیلئے از حد ضروری ہے تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکے گا پاکستان سٹیل ملز قومی ادارہ، اس کی بحالی سے ملک کی لوہے کی ضروریات پوری ہونگی۔