سمارٹ چائنا ایکسپو

چھونگ چھینگ میں سمارٹ چائنا ایکسپو 2022کا آغاز

بیجنگ (لاہورنامہ) چھونگ چھینگ میں سمارٹ چائنا ایکسپو2022 کا افتتاح ہوگیا۔ رواں سال کی ایکسپو کا موضوع ہے ،”ذہانت: معیشت کو بااختیار بنانا اور زندگی میں رنگ شامل کرنا”۔ ایکسپو میں "سمارٹ سٹی” کی سالانہ تھیم توجہ کا مرکز ہے ، اور یہ آن لائن منعقد کی جا رہی ہے۔

سمارٹ چائنا ایکسپو کی افتتاحی تقریب اور سمٹ میں، نوبل انعام یافتہ شخصیات اور ٹورنگ ایوارڈ یافتگان سمیت عالمی شہرت یافتہ سائنس دان، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کےارکان اور معروف کاروباری اداروں کے سربراہان اس آن لائن کانفرنس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیوخطاب بھی کریں گےاور "سمارٹ سٹی” کی تعمیر میں نئی ٹیکنالوجی، نئی پیش رفت اور نئے رجحانات پر مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کریں۔