تجارتی خسارے

چین میں تجارتی خسارے میں کمی کا رجحان، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (لاہورنامہ) چین میں 2018 سے خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارے میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ منگل کے روز چینی وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے اس حوالے سے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ عرصے میں وبا کے باعث سفری درآمدات اور برآمدات میں تیزی سے کمی آئی ہے اور روایتی خدمات اور ابھرتی ہوئی خدمات کی برآمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

وبا سے پہلے، سفر ہمیشہ سے خدمات کی تجارت کا سب سے اہم شعبہ رہا ہے۔ 2021 میں،چین کی ٹریول سروس کا تجارتی خسارہ114.68 بلین ڈالر رہا، جو کہ وبا سے پہلے 2019 کے مقابلے میں 55.8 فیصد کم ہے، یہ سروس کے تجارتی خسارے میں کمی کا سب سے اہم عنصر ہے۔حکام کے مطابق ابھرتی ہوئی سرو س کی برآمدات چین کے سروس تجارتی خسارے کو کم کرنے کا ایک اور اہم عنصر بن چکی ہیں۔

2021 میں، نالج پر مبنی برآمدات کی شرح نمو 18 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز، انٹلیکچوئل پراپرٹی رائلٹی، اور ذاتی ثقافتی تفریحی خدمات جیسی برآمدات کی شرح نمو 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، جو کہ خدمات کی مجموعی برآمدی ترقی کی شرح سے بہت زیادہ ہے .