قطری قیادت, شہباز شریف

پرتپاک خیرمقدم پر قطری قیادت اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ، شہباز شریف

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک خیر مقدم اور بہترین میزبانی پر قطری حکومت، عوام اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کا اہم دورہ مکمل کرلیا ہے، دورہ قطر کے دو اہم پہلو قابل ذکر ہیں، پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح وژن رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نئے مواقع سامنے آرہے ہیں اس لیے دونوں ممالک تعلقات کے لیے معاشی تعاون کو مرکزی حیثیت دینیکی ضرورت سے آگاہ ہیں۔