ثقافتی وقار کا مظہر

الحمراء ہمارے ثقافتی وقار کا مظہر ہے، محمد رفیع اللہ

لاہور (لاہورنامہ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد رفیع اللہ نے کہا ہے کہ الحمراء ہمارے ثقافتی وقار کا مظہر ہے،ثقافتی سرگرمیوں کو نئے افق عطا کریں گے.

آرٹ ،مصوری،ڈرامہ ، موسیقی کی ترویج وترقی کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار محمد رفیع اللہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر کیا ۔

انھوں نے کہا کہ الحمرا ء کی سرگرمیوں سے مستفید ہونے والوں کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جائیگا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء محمد رفیع اللہ نے الحمراء کے افسران سے ملاقات کی اور ادارہ کے مختلف امور سے متعلق دریافت کیا۔ترجمان الحمراء کے مطابق محمد رفیع اللہ ٗ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سی ایم آفس بھی اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے گے