اسلام آ باد (لاہورنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر عائد پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ براہ راست تقرر نشر کرنے پر پابندی کا حکمنامہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں عمران خان نے مقف پیش کیا ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں شہباز گل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا، اور تقریر میں ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بات کی تھی۔ عمران خان نے مقف پیش کیا ہے کہ قانونی کارروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے، تقریر کو غلط طور پر نفرت انگیز تقریر کے طور پر لیا گیا، کسی کو بھی قانونی کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا۔