میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال کو آب پاک اتھارٹی کے سی ای او کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے چیک

لاہور(لاہورنامہ)صوبائی وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں اسلم اقبال سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر کوسیلاب زدگان کی مدد کیلئے چیک پیش کیا سیکرٹری ہاوسنگ شکیل احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور حکومت مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے۔ صوبائی وزیر نے اپیل کی کہ مخیر حضرات اوردیگر محکمے بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک سید زاہد عزیز نے بتایا کہ آب پاک اتھارٹی کی جانب سے 3 لاکھ 2 ہزار روپے کا عطیہ وزیراعلی پنجاب کے ریلیف فنڈ میں جمع کروایا گیا جبکہ گریڈ 16 اور اوپر کے افسران نے ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان فنڈ میں جمع کروائی ہے۔