کراچی (لاہورنامہ) چینی فضائیہ کا ایکY-20ٹرانسپورٹ طیارہ پاکستان میں سیلاب اور آفات سے نمٹنے کے لیے چین سے انسان دوست امداد لے کر پاکستان کے شہر کراچی پہنچ گیا۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں جو خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی مدد کرنے اور مشکلات سے ایک ساتھ مل کر نمٹنے کی روایت ہے۔ امدادی سامان کی اس کھیپ کے بعد بھی چین پاکستان کو امداد فراہم کرتا رہے گا اور آفت کے بعد تعمیر نو کے عمل میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اس آفت کی گھڑی میں پاکستان کو امداد فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آہنی دوستی کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔