امریکی افواج کے انخلا

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کو ایک برس مکمل ,قومی تعطیل کا اعلان

کابل (لاہورنامہ)امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر افغان عبوری حکومت نے اعلان کیا کہ اس دن قومی تعطیل ہو گی۔

اسی روز کابل کے شہریوں نے باہر نکل کر پرجوش انداز میں جشن منایا۔ افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوتے ہوئے شہریوں نے دیوار پر لکھا کہ”تمام افغانیوں کو افغانستان پر امریکی قبضے کے خاتمے پر بڑا فخر ہے۔”

تیس اگست کی شام کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آتش بازی کی گئی اور افغان عوام اور عبوری حکومت کے فوجیوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئی۔