خوشبو

رقص اگر ختم کردیا تو تھیٹر بھی بند ہوجائینگے، خوشبو

لاہور (لاہورنامہ) تھیٹر کی معروف اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں سفارش کی بناء پر آنے والوں کا کیرئیر زیادہ طویل نہیں ہوتا ،بھرپور محنت سے عزت اور مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کسی بھی شعبے میں ٹیلنٹ رکھنے والوں کو آگے آنے سے نہیں روکا جا سکتا ۔شوبز میں بہت سے لوگ سفارش کراتے ہیں لیکن اس بنیاد پر شروع ہونے والا کیرئیر زیادہ طویل نہیں ہوتا کیونکہ سفارش صرف ایک بار کام آتی ہے با ر بار نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں جس مقام پر کھڑی ہوں اس کو حاصل کرنے کیلئے میں نے دن رات محنت کی ہے تب جا کر اس مقام پر پہنچی ہوں مگر بدقسمتی سے نئی آنے والی لڑکیاں محنت سے جی چراتی ہیں اور شارٹ کٹ کے چکروں میں پڑ کر شوبز سے جلد آئوٹ ہوجاتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دور حاضر کاکمرشل تھیٹر اپنے معمول کے مطابق پیش کیا جارہا ہے اور شائقین جو ڈرامہ دیکھنا چاہتے وہ دکھایا جارہا ہے ۔

اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی جو بڑی تشویش کی بات ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ رقص تھیٹر کی ضرورت بن چکا ہے اگر اس حصے کو ختم کردیا جائے تو تھیٹر بھی بند ہوجائیں گے جو فن اور فنکار دونوں کے مفاد میں نہیں ۔