الخدمت فائونڈ یشن

الخدمت فائونڈ یشن مستحق خواتین کو روز گار بنانے کے لئے کوشاں ہے، سمیرا چھاپرا

لاہور (لاہورنامہ) تعلیم اور ہنر کا زیور نوجوان نسل میں نہ صرف نکھار پیدا کرتا ہے بلکہ انہیں با عزت روز گار کے قابل بھی بناتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کمیونیٹی سینٹر کی پروگرام مینجر سمیرا چھاپرا نے الخدمت کے تحت کمپیوٹڑ کورس مکمل کرنے والی طالبات کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سمیرا چھاپرا نے کہا کہ کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والی طالبات اب باعزت روزی کما سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور وہ زندگی کے ہر میدان میں مصروف عمل ہے ۔ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقہ کی مدد،یتیم بچوں کی کفالت و تعلیم و تربیت،مستحقین کو راشن کی فراہمی ، غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادی میں معاونت،میڈیکل سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ الخدمت قدرتی آفات میں بھی متاثرین کو ریسکیو کرنے اور بحالی کے لئے بھی پیش پیش رہا ہے۔

الخدمت فائونڈیشن اب تک مجموعی طور پر سیلاب متاثرین کے لئے پانچ ارب روپے سے زائد کی امداد بھیج چکا ہے جس میں مخیر حضرات اور عوام نے دل کھول کر حصہ ڈالا ہے۔