بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے ہنگامی انتظامی مرکز سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیچھوان کی صوبائی زلزلہ ریلیف کمانڈ نے زلزلے کے ہنگامی ردعمل کو لیول ون تک بڑھا دیا ہے۔
ہنگامی ردعمل شروع ہونے کے بعد، سیچھوان میں 6500 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو فورس مربوط انداز میں کام کر رہی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ریسکیو اہلکاروں میں فائر فائٹرز، مسلح پولیس، پیپلز لبریشن آرمی، پیشہ ورانہ ریسکیو ٹیمیں، اور طبی امدادی ٹیمیں شامل ہیں۔
ریسیکیو ٹیمیں چار جنرل ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں اور دو بڑے ڈرونز کی مدد سے لوڈنگ کاؤنٹی اور شی میان کاؤنٹی میں ریسیکو آپریشن انجام دے رہی ہیں۔