بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں افغانستان میں روسی سفارت خانے کے قریب دھماکے کے حوالے سے کہا کہ چین سفارتی اداروں اور اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے.
دھماکے میں روسی سفارتخانے کے عملے کے ارکان اور افغان شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے ، زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان کے متعلقہ ادارے افغانستان میں غیر ملکی سفارتی اداروں اور اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید موثر اقدامات کریں گے۔ عالمی برادری کو بھی افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔