اوورسیز پاکستانیز

اوورسیز پاکستانیز کی خدمت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، سید طارق محمود

لاہور (لاہورنامہ)مخدوم سید طارق محمود الحسن نے بطور وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے عہدے کا چارچ سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیاہے۔

قبل ازیں آج پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں آمد پر ڈائریکٹر جنرل ا و پی سی عشرت اللہ خان نیازی، ڈائریکٹر پولیس امتیاز احمد خان، ڈائر یکٹر ریونیو محمد اسلم رامے، ڈپٹی دائریکٹر لیگل رانا شمشاد، ڈپٹی دائریکٹر پروسیکیوشن شیخ سہیل ظفراور دیگر افسران و سٹاف نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔

او پی سی افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چیئرپرسن سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور وفاق میں میری گزشتہ کارگردگی کو دیکھتے ہوئے مجھ پر مکمل اعتماد کیا اور مجھے وائس چیئرپرسن او پی سی پنجاب کی اہم ترین ذمہ داری سوپنی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہود کیلئے مزید فعال کردار ادا کروں جس سے ملک و قوم کی ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ، عدل انصاف کی فراہمی اور فلاح و بہود کیلئے مزید بہتر اقدامات میری ترجیجی ہو گی۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب زدگان کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی پر خلوص امداد کو سراہا اور کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔اُنہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام صوبائی اداروں کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وائس چیئر پرسن سید طارق محمود الحسن نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وژن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔