بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی ریاستی کونسل کے زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر کا ورکنگ گروپ چین کے صوبہ سی چھوان پہنچا ہے، تاکہ آفت کی صورتحال کا جائزہ لیاجاسکے، زلزلے سے بچاؤ اور آفت سے متعلق امدادی کاموں کی رہنمائی کی جاسکے اور لاپتہ افراد کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کی جاسکے۔
ورکنگ گروپ نے ہدایت کی کہ اس وقت جانیں بچانے کو اولین ترجیح دی جائے ، 72 گھنٹے کے سنہری ریسکیو پیریڈ کا فائدہ اٹھایا جائے، اور زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، آفٹر شاکس کی نگرانی اور ثانوی آفات سے بچاؤ کا اچھی طرح انتظامی کام کیا جائے ، ارضیاتی آفات کے پوشیدہ خطرات کی تحقیقات کو منظم طور پر انجام دیا جائے .
زلزلے سے متاثرین کو محفوظ رہائشیوں میں منتقل کیا جائے، عوام کو فوری طور پر قدرتی آفات سے متعلق بنیادی امدادی سامان تقسیم کی جائے، آفت زدہ علاقوں میں انسداد وبا سے متعلق کام کیا جائےاور بنیادی تنصیبات کی مرمت اور بحالی کو تیز تر بنایا جائے، اور پانی، بجلی ، گیس کی فراہمی اور مواصلات کی بحالی کی پیش رفت کو تیز کیا جائے۔فی الحال، سائٹ پر تلاش اور بچاؤ کا کام ابھی بھی جاری ہے، اور مقامی سماجی نظم مستحکم ہے۔