بیجنگ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے کچھ طلبا کو ایک جوابی خط ارسال کیا اور یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے تمام اساتذہ کو مبارکباد دی۔
شی جن پھنگ نے اپنے خط میں لکھا کہ بیجنگ نارمل یونیورسٹی ،چین میں اساتدہ کی تربیت و تیاری کا پہلا جدید اعلی تعلیمی ادارہ ہے جس میں بڑی تعداد میں بہترین اساتدہ کو تربیت فراہم کی ہے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ طلبا گریجویشن کے بعد وہاں جائیں گے جہاں ملک اور عوام کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور ملک کے لیے با صلاحیت افراد کو تربیت فراہم کرنے میں یہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ سال 2021 سے چین نے وسطی و مغربی علاقوں کے لیے باصلاحیت اساتدہ کی تربیت کا منصوبہ شروع کیا جس میں بیجنگ نارمل یونیورسٹی نے بھی حصہ لیا۔حال ہی میں بیجنگ نارمل یونیورسٹی میں اس منصوبے کے تحت زیر تعلیم طلبا نے صدر شی جن پھنگ کے نام لکھے گئے ایک خط میں انہیں اپنے تعلیمی تجربات سے آگاہ کیا اور تعلیمی شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔