بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا میڈیا گروپ نے وسط خزاں فیسٹیول گالا2022 کی خصوصی نشریات پیش کی ہیں۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید تصور کی پاسداری کرتے ہوئے، رواں سال کے وسط خزاں فیسٹیول گالا میں جذباتی فنکارانہ اظہار، گہری ثقافتی یک جہتی اور "نظریہ + فن + ٹیکنالوجی” کے انضمام اور مواصلات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
گالا کے دوران بہترین چینی روایات کو متاثر کن طریقے سے پیش کرتے ہوئے چینی ثقافت کی منفرد دلکشی ، چینی قوم کی ہم آہنگی، مرکزی طاقت اور فخر کو اجاگر کیا جائے گا۔گالا نشریات سی سی ٹی وی کےانٹیگریٹڈ چینل، ورائٹی چینل، چینی انٹرنیشنل چینل، میوزک چینل،8k الٹرا ہائی ڈیفینیشن چینلز، وائس آف لٹریچر اور آرٹ، وائس آف میوزک، وائس آف گوانگ دونگ۔ہانگ کانگ۔مکاؤ گریٹر بے ایریا، وائس آف آبنائے تائیوان ، سی سی ٹی وی نیوز کلائنٹ، سی سی ٹی وی نیٹ ورک اور دیگر نئے میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ اوورسیز سوشل پلیٹ فارمز پر، عالمی ناظرین کے لیے بیک وقت نشر کیا جائے گا۔
وسط خزاں فیسٹیول کے موقع پر نظر آنے والا پورا چاند خاندان اور مادروطن کے لیے چینی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ پورا چاند اور پورا خاندان دنیا بھر چینی نژاد باشندوں کی مشترکہ خواہش اور نیک تمنا ہے۔ وسط خزاں فیسٹیول کی ایوینگ گالا نشریات تہوار کی روایات ، گھر کی یاد اور مادروطن کے لیے جذبات کا خوبصورت امتزاج ہے جسے ناظرین کے لیے نغموں ، رقص، موسیقی سمیت مختلف پروگرامز کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔
چائنا میڈیا گروپ کی وسط خزاں فیسٹیول گالانئی ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہیں۔ ان میں سٹیج جیانگ نان واٹر ٹاؤنز اور کبھی تاریخی راہداریوں کے ذریعے سفر کرتا ہے، لوکیشن شوٹنگ، ورچوئل پروڈکشن اور حقیقی فطری تخلیق کے انضمام کے ذریعے وحدت کا ایک مضبوط ماحول پیدا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، وسط خزاں فیسٹیول گالا پہلی بار 8Kالٹرا ہائی ڈیفینیشن ٹیکنالوجی اور سہ جہتی شاندار ساؤنڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار اور نشر کیا جائے گا، اور پہلی بار الٹرا ہائی ڈیفینیشن پبلک لارج اسکرین کمیونیکیشن سسٹم کے تحت "ہنڈریڈ سٹیز تھاؤزنڈ اسکرینز” کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔
ناظرین نہ صرف ملک بھر کے 70 شہروں میں 270 سے زیادہ آؤٹ ڈور لینڈ مارکس کی بڑی اسکرینوں پر خزاں کی شام کی رنگین تصویریں دیکھ سکتے ۔رواں سال وسط خزاں فیسٹیول کے موقع پر شینزو۔14 کے خلا باز چھنگ دونگ ، لیو یانگ ، چائی شو جہ پہلی مرتبہ چینی خلائی سٹیشن پر تہوار کی خوشیاں منائیں گے۔تینوں خلا باز وں نے چائنا میڈیا گروپ کے وسط خزاں فیسٹیول کے ایوننگ گالا کے لیے مبار باد کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔چینی گلوکار خلابازی کے موضوع پر گانا گاتے ہوئے انہیں تہوار کی مبارک باد پیش کریں گے۔
رواں سال متعدد غیرملکی ٹی وی چینلز چائنا میڈیا گروپ کے وسط خزاں فیسٹیول کا ایوننگ گالا نشر کریں گے۔امریکن چائنیز ٹی وی، سان فرانسسکو 26 ٹی وی، کینیڈا نیو پاور میڈیا، کینیڈا چارم چائنا آئی پی ٹی وی، یورپی چائنیز ٹی وی، جاپانی مین اسٹریم ویڈیو ویب سائٹ نیکونیکو، یو اے ای چائنا عرب ٹی وی، کینیا سوئچ ٹی وی، ملائیشیا اوکٹا اسپیس ٹی وی اور دیگر غیر ملکی میڈیا، اور ہانگ کانگ ٹی وی بی، اے بی سی ٹیلی ویژن اور مکاؤ کیبل ٹی وی ایک ساتھ گالانشر کریں گے۔