عمران خان کا جے آئی ٹی

انسداد دہشت گردی ایکٹ، عمران خان کا جے آئی ٹی کو اپنا جواب جمع

اسلام آباد(لاہورنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی دفعہ کے تحت درج مقدمہ میں اپنا بیان وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کو جمع کرادیا.

جے آئی ٹی کو جمع کروائے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈحکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل کوگرفتار کرکے تشدد کانشانہ بنایا گیا، تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پرمیں نے پرامن شرکت کی،عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو کچھ تقریر میں کہانہ تو دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے نہ ہی میرا کہنے کا ایسا مقصد تھا.

پولیس نے امپورٹڈ حکومت کے پریشر میں آکر نہ صرف پی ٹی آئی کارکنوں بلکہ عام شہریوں پر بھی بے شمارجھوٹے مقدمات درج کیے ہیں،عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا میں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا جس سے انتشار پھیلا ہو، سیاسی مخالفین کے کہنے پرپولیس نے حکومت کی ملی بھگت سے جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کیا، میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔