اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت عمران خان کی ضمانت منسوخ کرتی ہے تو پھر ان کی گرفتاری قانونی تقاضا ہے۔
رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ اگر عدالت عمران خان کی ضمانت میں توسیع نہیں کرتی یا ان کی ضمانت کا آرڈر واپس لے لیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری قانونی تقاضا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں اسلام آباد پولیس کے لوگ جو وہاں موجود ہیں یہ ان کا فرض ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کریں اور اس مقدمے سے متعلق تفتیش کریں۔