امریکی سائبر حملوں

امریکی سائبر حملوں سے چینی اداروں کے رازوں کی خلاف ورزی ہوئی، یانگ تاؤ

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ نے بتا یا ہے کہ وزارت خارجہ کے امریکن افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل یانگ تاؤ نے چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر امریکی سائبر حملے کے حوالے سے چین میں امریکی سفارتخانے سے شدید احتجاج کیا ۔

پیر کے روز یانگ تاؤ نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں چین کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر اور 360 کمپنی نے چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ماتحت آفس آف ٹیلرڈ ایکسیس آپریشنز کی جانب سے کیے گئے سائبر حملے کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔

متعلقہ حقائق واضح ہیں اور ثبوت حتمی اور کافی ہے. یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی حکومت نے چینی اداروں کے خلاف سائبر حملے اور حساس معلومات کی چوری کی ہے۔ امریکی اقدامات سے متعلقہ چینی اداروں کے تکنیکی رازوں کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے اور چین کے اہم بنیادی ڈھانچے، اداروں اور ذاتی معلومات کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوا ہے۔چین نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے عمل کو فوری طور پر روکے۔