حضرت داتا گنج بخش کا 979 واں عرس مبارک

حضرت داتا گنج بخش کا 979 واں عرس مبارک،سکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور(لاہورنامہ) عرس مبارک حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 979 ویں عرس مبارک کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ داتا علی ہجویری کے 979 ویں عرس مبارک کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ملک بھر سے آنے والے زائرین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 4 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 46 ایس ایچ اوز اور 261 اپر سب آرڈینیٹس تعینات ہوں گے جب کہ 3 ہزار کے قریب پولیس افسران اور جوان فرائض سر انجام دیں گے۔افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ خواتین شرکا کی تلاشی کے لیے 93 لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی، شہر کے داخلی اور اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت دی کہ چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیریئرزکا استعمال یقینی بنایا جائے، مزار اور گردونواح کی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔