مسرت جمشید چیمہ

موروثیت کے نظام نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر دیں ہیں، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موروثیت کے نظام نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کیں اور عمران خان نے اسی نظام کے خلاف لازوال جدوجہد کرکے کامیابی حاصل کی .

کپکپاتی ٹانگوں کے ساتھ حکومت کرنے والے جلد نئے انتخابات کی تاریخ دیں گے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ اپنے اوپر مسلط دیکھ کر بے چین ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج ہر پاکستانی شدت سے منتظر ہے کب عام انتخابات ہوں اور عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت بنے تاکہ ملک میں حقیقی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ساٹھ اور چالیس سالوں تک حکومتوں میں رہتے ہوئے بھی ناکام رہے وہ آج کہہ رہے ہیں کہ ہم ملک کوکامیابی کی جانب گامزن کریں گے ۔ 22کروڑعوام کے ملک کو سمت دینے کیلئے وژن رکھنے والا لیڈر چاہیے اور عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں اپنے اقدامات سے ثابت کیا ہے ۔