آرمی چیف کی تعیناتی

ایسالگتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے، شیخ رشید

لاہور(لاہورنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکردیتا ہے، ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یاڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں بلکہ صرف فوٹوزکھچوائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔

اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ایسادکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔