ثانیہ نشتر

سیلاب متاثرین کیلئے کریڈٹ کارڈز سے ابھی تک ادائیگی نہیں ہو سکی،ثانیہ نشتر

لاہور(لاہورنامہ)معاون خصوصی وزیراعلی برائے احساس پروگرام سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پہلی ٹیلی تھون سے 5ارب سے زائد اکھٹے ہوئے.

دو ارب روپے بحالی کے کاموں کیلئے وقف کیے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ 29 اگست سے اب تک ٹیلی تھون کے ذریعے 38 لاکھ ڈالر سے زائد کریڈٹ کارڈز کے ذریعے موصول ہوئے۔

ایک کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کریڈٹ کارڈز سے ادائیگی نہیں ہو سکی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 1 ارب 90 کروڑ روپے مل چکے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً 1 لاکھ پاکستانیوں نے عطیات جمع کروائے۔