ا سلام آباد (لاہورنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیزائننگ ، ٹیکسٹائل، سمیت دیگر شعبوں میں نجی شعبے کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی روابط پیدا کرے .
انڈسٹری کے ساتھ روابط کی بدولت طلباء کو علم اور ہنر سے آراستہ کرنے ، ملکی مصنوعات کے معیار اور قدر میں اضافہ کرنے میں ملے گی، انسٹی ٹیوٹ متعلقہ صنعتوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے اور روابط پیدا کرنے کے امکانات پر غور کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ، لاہور کی سینیٹ کے 12 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ آرٹ اور ڈیزائن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور افراد سے رابطہ کرے ، شعبے کے ماہرین کے علم اور تجربات کی مدد سے طلباء کے سیکھنے کی رفتار تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ اپنے قواعد و ضوابط، ضمنی قوانین اور معیاری طریقہ کار کو متعلقہ حکومتی قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دے ، معروف اداروں کے بہترین طریقوں کو بھی نمونے کے طور پر استعمال کرنا چاہیے،ان اقدامات سے تعلیمی، انتظامی اور انسانی وسائل کے معاملات کے بارے میں فیصلہ سازی مزید مضبوط اور تیز کرنے میں مدد ملے گی.
اقدامات سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کو ادارے کی جانب راغب کرنے اور برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ ،فیشن ڈیزائننگ، ٹیکسٹائل، سمیت دیگر شعبوں میں نجی شعبے کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی روابط پیدا کرے ، انڈسٹری کے ساتھ روابط کی بدولت طلباء کو علم اور ہنر سے آراستہ کرنے ، ملکی مصنوعات کے معیار اور قدر میں اضافہ کرنے میں مل سکے گی.
انسٹی ٹیوٹ متعلقہ صنعتوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے اور روابط پیدا کرنے کے امکانات پر غور کرے۔ صدر مملکت نے سینٹ کے سہ ماہی اجلاس منعقد کرنے ، اہم معاملات میں فیصلہ سازی تیز کرنے اور انسٹی ٹیوٹ کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وائس چانسلر نے ایجنڈا آئٹمز پیش کئے جن کا اراکین سینٹ نے تفصیلی جائزہ لے کر فیصلے کئے۔
انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن سرکاری شعبہ کا اہم انسٹی ٹیوٹ ہے جس میں 2017 سے آرٹ اور ڈیزائن میں ایم فل کی تعلیم دی جا رہی ہے اور اس وقت فیشن ڈیزائننگ ، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، جیولری ڈیزائننگ، جیمالوجیکل سائنس، فرنیچر ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ، چمڑے کی اشیا، جوتے بنانے ، فیشن مارکیٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں 1375 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ اس انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی ملازمت حاصل کرنے کی شرح تقریباً100 فیصد ہے۔