لاہور(لاہورنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن بچا ئوکے بعد سیاست بچائومہم پرہے،6ماہ میں معیشت نہیں سدھری ، برآمدات نہیں بڑھیں،مہنگائی اورڈالرنہیں رکا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مزیدڈیڑھ کروڑلوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ گینگ آف تھری زرداری،نواز،فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔سیلاب متاثرین کے لئے نہ باہرسے امدادآئی اور نہ اندرسے مددملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، دو وزارتیں ہم نے دیں ، دوانہوں نے دی لیکن ساتھ کراچی سے فاغ کر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری بیشک لاہور میں بیٹھیں الٹی گنتی شروع ہو چکی ، عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سے شروع کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ثمر قند میں بلاول کا چہرہ پڑھا سکتا ہے ، پنجاب کی حکومت گرانے والے مرکز کی فکر ہیں ، آٹا اور پیٹرول نایاب ہے ۔