مینوفیکچرنگ انڈسٹری

چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے پہلی بار امریکہ کو پیچھے چھوڑا ہے

بیجنگ (لاہورنامہ) ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، چین کی مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قدر نے 2010 میں پہلی بار امریکہ کو پیچھے چھوڑا، اور مسلسل کئی سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

چین کے صنعتی اداروں کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور صنعتی معیشت نے مضبوط لچک دکھائی ہے۔ صنعتی ڈھانچے کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے، اور ترقی کے ماڈل میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے۔ ابھرتی ہوئی صنعتی مصنوعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2021 میں چین میں صنعتی روبوٹس کی پیداوار 366,000 یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 67.9 فیصد زیادہ ہے۔

2021 میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار 3.68 ملین تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 145.6 فیصد زیادہ ہے۔