احسن اقبال

لاپتہ افراد کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال

کراچی (لاہورنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاپتہ افراد کے معاملے کو ریاست کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے،ہمیں طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو، معیشت مضبوط نہیں ہو گی تو پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی تاہم ایوب خان نے پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو راستے سے ہٹایا۔احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو، معیشت مضبوط نہیں ہو گی تو پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلینج ہیں، وفاقی حکومت مسنگ پرسنز کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔