گلگت(لاہورنامہ) گلگت بلتستان ڈویژن روندو میں 4.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق رندو بلتستان میں زلزلے کی وجہ سے پہاڑ سے پتھر اور مٹی کے تودے گرے جس کی باعث شاہراہ اسکردو ملاپہ اور روندو کے مختلف مقامات بند کردیئے گئے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے بند شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں جبکہ متعدد مسافروں کی پتھر لگنے سے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکٹل اسکیل پر درج کیا گیا جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔ واضح رہے کہ زلزلے کی وجہ سے روندو کے عوام شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔