خادم حسین

آئی ایم ایف کی نئی شرط، سردیوں سے پہلے گیس مہنگی، خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ وسابق ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے آئی ایم ایف کی جانب سے سردیاں آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافہ کی شرط رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی 45فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے .

اب ایک بار پھرآئی ایم ایف کے مطالبہ پر گیس مہنگی کرکے ٹیرف میں اضافہ کرکے عوام پر786ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے گیس پہلے ہی مہنگی ہے اس میں مزید اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا۔ خادم حسین نے کہا کہ گیس اور بجلی مہنگی کرنے سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ سے اشیاء کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی مزید بڑھے گی حکومت گیس کے نرخوں میں اضافے کا دباؤ مسترد کرے وگرنہ چھوٹی صنعتیں اور تاجر پس کر رہ جائیں گے۔

حکومت انرجی کی قیمتیں بڑھاتے وقت چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کو نظر انداز نہ کرے اور مشاورت سے پالیسیز مرتب کرے۔ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا بھی تشویشناک ہے۔ بجلی تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے اس لیے بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو روکنا ازحد ضروری ہے کیونکہ اس سے عوام کی زندگی اور صنعت و تجارت جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔مہنگی گیس و بجلی کے باعث کاروبار کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔