تعلیمی شعبے میں بین الاقوامی تعاون

چین کی جانب سے تعلیمی شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور تبادلوں کا بھرپور فروغ

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی وزارت تعلیم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے تعلیم کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور تبادلوں سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

منگل کے روز اطلاعات کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں چین کی جانب سے بیرونی افرادی اور ثقافتی تبادلوں نے کثیر جہتی روابط کا ایک نیا نمونہ تشکیل دیا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں، چینی وزارت تعلیم نے چین اور بیرونی ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے افرادی اور ثقافتی تبادلہ میکانزم کے 37 اجلاسوں کا انعقاد کیا، 300 سے زائد تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے اور تقریباً 3000 مخصوص تعاون منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔